کلرسیداں میں 58افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں 58افراد کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 49 افراد ابھی تک آئیسولیشن میں ہیں۔محکمہ صحت کلر سیداں سے لی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں سے آنے والے مریضوں کو ٹیسٹ کرنے کے بعد 58 مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جن میں سے 49 افراد ابھی تک آئیسولیشن میں ہیں۔دریں اثناء تحصیل کلر سیداں میں دو لاکھ 30 ہزار کی آبادی میں سے 56 ہزار سات سو 53افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔یاد رہے کہ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں اورٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سمیت تمام بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جبکہ 11 کے قریب ویکسی نیٹر ز فیلڈز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں