کہوٹہ (سہیل ستی)کہوٹہ و نواحی علاقوں میں اقساط پہ گھریلو اشیاء کی فراہمی کے نام پہ سادہ لوح عوام لٹنے لگے ایشیاء کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے ایک ادارہ کے افراد مختلف علاقوں میں سروے کے دوران ایک رسید دیتے ہیں جس پہ بعد ازاں فون کے ذریعہ متعلقہ شخص سے کہا جاتا ہے کہ کمپنی کی قرعہ اندازی میں آپ کا رکشہ موٹرسائیکل یا کوئی بھی اور گھریلو چیز نکلی ہے جس کے لیے ٹیکس کے نام پہ عوام سے ایزی پیسہ کے ذریعہ پیسہ منگائے جاتے ہیں سادہ لوح عوام لالچ میں اپنی جمع پونجی گنوا دیتے ہیں۔اور بعد میں جب رابطہ کیا جاتا ہے تو نہ تو کوئی کمپنی نہ ہی کوئی متعلقہ بندہ دستیاب ہوتا ہے۔ جیوڑہ سے دو افراد کو فراڈ سے رقم ہتھیانے والے ناظر اور الطاف نامی اشخاص جن کے اکاؤنٹ نمبر و فون نمبرز 03096573047+ 03461610929 جنہوں نے ان نمبرز سے ان لوگوں سے 80,000 روپے کے قریب رقم لوڈر رکشہ کے نام پہ لی اور غائب ہوگئے۔عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے فراڈ لوگوں سے بچیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ متعلقہ فراڈ گینگ کے خلاف تحقیقات کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ سادہ لوح عوام ان کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رہ سکیں
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.