صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفترمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبداللہ،سی ای اوہیلتھ،اسسٹنٹ کمشنرزودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں کوروناوائرس کے کیسز،شرح اورڈورٹوڈور ویکسی نیشن کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناپرقابوپانے کیلئے اقدامات اور ڈورٹوڈورویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب بھرمیں کوروناوائرس کے تدارک کے لئے اقدامات کا روزانہ کی بنیادپرجائزہ لیاجارہاہے۔14اگست تک پنجاب کے پانچ بڑے شہروں لاہور،راولپنڈی،ملتان،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں ریکارڈ ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائیگا۔راولپنڈی کی 70فیصدآبادی کو ویکسین لگانے کاہدف دیاگیاہے۔پانچ شہروں میں یونین کونسلز کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ کے باعث عوام ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکریں۔صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن کے ہدف کو پوراکیاجائیگا۔ڈورٹوڈورویکسی نیشن کے تحت زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لاہورمیں ڈرائیوتھروویکسی نیشن کے تحت ویکسی نیشن سنٹرزمیں اضافہ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کوروناسے بچاؤ کاواحدحل ویکسی نیشن اور ایس اوپیزپر عمل ہے۔انشاء اللہ حکومت کوروناکی چوتھی لہرپربھی قابوپالے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں کوروناکے کیسز اور ویکسی نیشن کی صورتحال سے آگاہ کیاہے
اہم خبریں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم،انتظامیہ کا اہم پیغام جاری
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کو افواہ قرار دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت
کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
تھانہ صدر بیرونی نجی کمپنی کی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر مسلح ڈکیتی کی واردات ڈکیت14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار
فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی مضر صحت جوس تلف دو لاکھ جرمانہ
گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار
آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کاآتشی گن اسٹک برآمد