30 ویں چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2025 پاکستان آرمی نے جیت لی

واہ کینٹ۔ 30 ویں چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2025 پاکستان آرمی نے جیت لی۔انڈر۔19 کے فائنل میں پاکستان آرمی کے محمد احمد نے سندھ کے محمد عباس کو شکست دے کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے U.19 گرلز ،U-15بواںٔیز،U-15 گرلز،U-19 مکسڈ ڈبلز اور U-15 مکسڈ ڈبلز کے مقابلے جیتے پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیرمین پی او ایف 30 ویں نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پی او ایف سپورٹس جمنازیم ہال میں انڈر۔19 بوائز کا فائنل پاکستان آرمی کے محمد احمد اور سندھ کے محمد عباس کے مابین کھیلا گیا محمد عباس فائنل میں بہت ہی زیادہ نروس دکھائی دیے اور محمد احمد نے انھیں با آسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-11-3-11اور9-11سے ہرا کر نیشنل جونیئر چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔انڈر۔19 گرلز کے فائنل میں آرمی کی حاںٔقہ حسن نے آرمی ہی کی حور فواد کو 1-3 سے شکست دی ۔ انڈر-15 بواںٔز کے فائنل میں آرمی کے نور خان نے آرمی ہی کے عبدال محمد کو 0-3 سے ہرا کر چیمپین بنے ۔انڈر -19گرلز ڈبلز کے فائنل میں پنجاب کی کلثوم اور علینہ نے آرمی کی حاںٔقہ اور حور کو 0-3 سے شکست دی ۔گرلز انڈر -15 کے فائنل میں آرمی کی فاطمہ دانش نے سندھ کی ایمان حسن کو 1-3 سے ہرایا۔ انڈر -19 مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں عبدال محمد اور حاںٔقہ نے احمد اور حور کو1-3 سے شکست دی ۔انڈر-15 مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے عبدال محمد اور فاطمہ نے آرمی ہی کے نور خان اور ایمان کو شکست دے کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاںٔریکٹر جنرل کمرشل پی او ایف میجر جنرل کاشف آزاد (ہلال امتیاز ) ملٹری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رفیق سرحدی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور پی او ایف انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں