شاہ باغ ‘ 23 مارچ کی تقریب /چوہدری محمد اشفاق

ویسے تو 23 مارچ پورے ملک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے خاص طور پر حکومتی سطح پر اس دن کی اہمیت انتہائی اہم جانی جاتی ہے لیکن مقامی سطح پر اس طرح کی تقریبات بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں تحصیل کلر سیداں میں اس سے پہلے کئی دفعہ اس دن کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوتی رہی ہیں مگر اس مرتبہ کچھ خا موشی ہی نظر آئی ہے پہلی مرتبہ اس دن کی عظمت کو اہمیت دیتے ہوئے

تحصیل سے بھی کم سطح پر منا کر چند لیگی رہنماؤں نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر اس دن کو کوئی تحصیل لیول پر منانے والا نہیں تو کیا ہوا ہم یونین کونسلز کے لیول پر بھی منا سکتے ہیں روات کلر سیداں روڈ پر شاہ باغ کے مقام پر ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا مسلم لیگی رہنماؤ ں یونین کونل بشندوٹ سے محمد زبیر کیانی اور یونین کونسل غزن آباد سے ماسٹر مجید احمد نے اپنی سر پرستی میں یہ تقریب منعقد کروائی اور تمام امور کی خود نگرانی کی اس تقریب کی ایک خاص بات یہ بھی تھی جو سب حاضرین کے لیے عزت کا باعث بھی بنی کہ اس کے مہمان خصوصی جج ڈرگ کورٹ اسلام آباد جناب راحیل خان یوسف زئی تھے اس تقریب کی کامیابی کو ممکن بنانے کے لیے چوہدری جواد مجید جو مقامی صحافی اور ماسٹر مجید کیے صاحبزادے بھی ہیں اور ان کی ٹیم جس میں ثقلین قنبر ،نمبر دار خلیل احمد ،اویس اور توقیر منا شامل ہیں گزشتہ ایک ہفتہ سے مصروف عمل رہے اور انتھک محنت اور توجہ سے اس کو کامیابی کی سطح پر لے آئے جب کہ منعقدہ تقریب کے سلسلے میں تمام ہدایات مشورے اور تجا ویز چیئرمین پریس کلب کلر سیداں چوہدری شہباز رشید کے ذمہ تھیں زبیر احمد کیانی اور ماسٹر مجید نے پانچ یونین کونسلز کے لیگی کا ر کنوں اور عوام کو اکٹھا کر کے ثابت کر دیا کہ وطن کی محبت میں ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض عبد العزیز پاشا اور پر ویز وکی نے انجام دیئے لیگی رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اس تقریب کو منعقد کر وانا یہ ثابت کر تا ہے کہ وطن کی محبت اس ملک کی مٹی کی مہک ہمارے دلوں میں بھی موجود ہے اور متحد ہو کر یہ بات ثابت کرنی ہے کہ ہم اپنے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے یونین کونسل بشندوٹ اور غزن آباد کے باسیوں کا جزبہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے تقریب سے ملحق تاجران شاہ باغ کے صدر حاجی محمد شعیب نے روایتی انداز میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تماما قسم کے وسائل موجود ہیں بس فقدان ان وسائل کو استعمال میں لانے کا ہے آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی جناب راحیل خان نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے معاملات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور جنرل راحیل شریف ایک عظیم سپہ سالار ہیں یہودی لابی پاکستان میں دہشت گر دی کا باعث ہے اور متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے تقریب کے دیگر مہمانوں میں مرزا ساجد علی،چوہدری غلام سرور،راجہ جہانزیب ،چوہدری جنید ،چوہدری حنیف ماسٹر ضمیر اور مداح شاہ شامل تھے آخر میں ایک سائیکل ریس ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو کہ مانکیالہ سے شروع ہو ئی اور شاہ باغ کے مقام پر اختتام پزیر ہو گئی جس میں کم و بیش بیس سائکلسٹ نے شرکت کی اول نمبر پر آنے والے عدنان نثار جن کا تعلق منہاس پورہ شاہ باغ سے ہے دوئم جبران مصطفی تعلق مانکیالہ سوئم عثمان یاسین تعلق شاہ باغ سے ہے پہلی تینوں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں زبیر احمد کیانی ماسٹر مجید اور مہمان خصوصی راحیل خان کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے جس پر حاضرین تقریب نے زبر دست جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ساتھ ہی ایک والی بال میچ بھی منعقد کرایا گیا جس کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا تقریب میں موجود افراد نے زبیر کیانی اور ماسٹر مجید کی پر زور الفاظ مین تعریف کی اور ان کے اس جزبہ کو سرا ہا بالخصوص زبیر احمد کیانی کے بارے میں متعدد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ہی ہمارے لیڈر ہونے چاہئیں جو بڑی سطح پر منعقد ہونے والی قومی تقریبات کو مقامی سطح پر منا کر یہ ثابت کر دیں کہ وطن کی محبت میں ہم کسی سے کم نہیں اور ایسے ہی لوگ ن لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عوامی خدمت ایسے ہی لو گوں کا مشن ہوتی ہے آخر میں سب حاضرین کے لیے بہترین قسم کی خاطر تواضع کا بندو بست موجود تھا تقریب کی کوریج عبد العزیز پاشا ،آصف محمود شاہ ، عدیل ملک،پرویز وکی ، اور عاطف محمود ادریس نے کی اختتام پر صحافیوں کے ہمراہ مہمان خصوصی راحیل احمد خان اور زبیر احمد کیانی کے گروپ فو ٹو بھی بنائے گئے اور دونوں مہمان شخصیات کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو کی گئی ۔{jcomments on}

 

اپنا تبصرہ بھیجیں