12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز) اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 12 سال کی بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 10 10 سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان کو 20 لاکھ جرمانہ کی سزا بھی دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزمان کو سیکشن 22 کے تحت 7،7 سال اور 10 سال جرمانہ کی سزا کا حکم دیا، جبکہ سیکشن 24 کے تحت دونوں ملزمان کو 3،3 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔یاد رہے کہ کم سن بچی کے والد کی مدعیت میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔