اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیٹ نیوز) یوم آزادی کو جوش وخروش او ر شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی گئی ہیں، سبزہلالی پرچموں ، جھنڈیوں کے سٹالز تجارتی مراکز سمیت سڑکوں پر سج گئے ، اسلام آباد ایکسپریس وے ، سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وے )، بلیو ایریا ، مارگلہ روڈ سمیت مختلف سڑکوں اور تجارتی مراکز میں سبز ہلالی پرچموں کے سٹالز نے ماحول کو چار چاندلگا دیئے ہیں،مارکیٹ کے مطابق درمیانے سائز کا قومی پرچم پندرہ سوروپے میں دیا جارہا ہے جبکہ اچھے کپڑے اور موتی ستاروں سے چاند تارہ بنا ہوا پرچم تین ہزار تک درمیانے سائز کا پرچم دوہزارتک دیا جارہا ہے تاہم سبز ہلالی پرچم مختلف کپڑوں سے بنایا جارہا ہے جنکی قیمت الگ الگ ہے اسی طر ح سینے پر لگانے کیلئے میٹل کا چھوٹا پرچم 30سے 40روپے ٹوپی100سے 400 روپے سبز ہلالی پرچم پر مبنی مردانہ شرٹس500سے 1000روپے تک جبکہ پھولوں اورمختلف ڈئزاین کے ساتھ بنے ہوئے بیجز اورسکٹرزبھی مز ید خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔