164

گاڑیوں کے اوپن ٹرانسفر لیٹر رکھنے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

جہلم محکمہ ایکسائز نے اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی لاکھوں گاڑیوں کے مالکان کو سہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے 2ماہ گاڑیوں کی بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم میں نرمی کے لئے سمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے۔فروخت کنندہ کی عدم دستیابی پر 2 بارمجاز افسرکی تصدیق کے بعد گاڑی خریدارکے نام ٹرانسفر کردی جائیگی۔شوروم مالکان کو گاڑی کی فروخت کی صورت میں 3 ماہ فروخت کنندہ کے نام گاڑی رکھنے کی سمری بھی حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔سابق حکومت کو بھی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری نہ ہوسکی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں