کھنہ پل لہتراڑ روڈ ریڑی مافیا اور تجاوزات مافیا کا گڑھ بن گیا

اسلام اباد (حماد چوہدری )کھنہ پل لہتراڑ روڈ ریڑی مافیا اور تجاوزات مافیا کا گڑھ بن گیا۔سرکاری مشینری بے بس دکھائی دینے لگی تفصیلات کے مطابق اسلام اباد لہتراڑ روڈ کھنہ پل تا حال ریڑی مافیا اور تجاوزات مافیا کا سی ڈی اے اور متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ انکھ مچولی کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ انتظامی مشینری بے بس نظر انے لگی ۔ تجاوزات مافیا اور ریڑی مافیا کے خلاف اپریشن صرف فوٹو سیشن تک محدود ۔ کچھ لمحات کے لیے ریڑھی مافیا اور تجاوزات مافیا سے روڈ کو کلیئر کروایا جاتا ہے مگر اگلے ہی لمحے دوبارہ ریڑی مافیا روڈ کے کنارے ریڑیوں کو سجا کر ٹریفک بلاک کر کے کھڑے ہو جاتے ہے ایک طرف تو ٹریفک بلاک کا یہ سلسلہ سارا دن اور رات جاری رہتا ہے دوسری طرف یہ ریڑی مافیا متعلقہ اداروں کے انے پر اہل محلہ کی گلیوں میں گھس کر شہریوں کا جینا بھی اجیرن کر دیتے ہیں جس سے اہل محلہ کی گزرگاہ بھی سخت متاثر ہوتی ہے اس ضمن میں اہل محلہ اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہماری گلیوں کو ریڑی مافیا بلیک کر کے رکھ دیتے ہیں ہر جگہ اس ترتیب سے ریڑھیاں لگا کر راستے کو جام کر دیا جاتا ہے کہ ہماری خواتین کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمیں اگر روڈ پر جانا پڑے تو ہم نہیں جا سکتے اس ضمن میں ریڈی مافیا اور اہل محلہ کے درمیان کتنی دفعہ تصادم کی صورتحال بھی بن چکی ہے جو کہ کسی بھی وقت انتہائی تشویش ناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔۔ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے میٹرو چلانے کے نام پر اور ٹریفک رش کا بہانہ بنا کر یو ٹرن کو بند تو کر دیا گیا ۔مگر تجاوزات مافیا اور ریڑھی مافیا کی وجہ سے ٹریفک کا رش اسی طرح برقرار ہے ۔اس سے بھی کھنہ ڈاک لہترار روڈ بلال ٹاؤن کے رہائشیوں کو سخت اذیت کا ۔ سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے ریڑی مافیا اور تجاوزات مافیا سے روڈ کلیئر کروا نے اور یو ٹرن کھولنے پر زور دیا ہے۔