کچھ جماعتوں کو دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے میدان میں اتارا گیا، مریم نواز

لاہور (حذیفہ اشرف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کو صرف دوسروں کو نیچا دکھانے اور انتشار پھیلانے کے مقصد سے میدان میں لایا گیا ہے۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاست کرنا ہر شہری اور ہر جماعت کا بنیادی حق ہے، اور مذہبی جماعتیں بھی جمہوری طریقے سے اپنا سیاسی کردار ادا کر سکتی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام کی رہنمائی قومی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہے، اسی مقصد کے تحت آج ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ایک پُرامن اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔