164

کلرسیداں کھلی کچہری،زمین پر قبضوں کی شکایات کے انبار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے گزشتہ روز تھانہ کلر سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کی مقامی میڈیا کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔غیر اعلانیہ کھلی کچہری میں مقامی افراد اور ٹائوٹ مافیا کی کثیر تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری میں راجہ محمد عامر نے افغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن کرنے پر زور دیا۔چوہدری عطا نے بتایا کہ میرا شوروم ہے جہاں سے میں نے ایک عدد گاڑی رینٹ پر بھیجی جسے کامران وغیرہ نے فروخت کردیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود گاڑی برآمد نہ ہو سکی۔ایس پی صدر نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مسروقہ گاڑی جلد برآمد کروائی جائے۔اس موقع پر زمینوں پر قبضے اور ناجائز تجاوزات کے حوالے سے درخواستیں وصول ہوئیں ۔ایس پی صدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہےتاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلۓ ہمارے دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلر سیداں کے کسی آفیسر کیخلاف اگر کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں