172

کلرسیداں،بناہل کا رہائشی منشیات فروش گرفتار

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں پولیس کی کاروائی بناہل کا رہائشی منشیات فروش گرفتار،دیسی شراب بیس لٹر برآمد۔عظمت عباس اے ایس آئی نے بتایا کہ بناہل روڈ یونین کونسل نلہ مسلماناں کے دفتر کے پاس موجود تھے کہ ایک شخص دائیں ہاتھ میں گیلن پکڑے پیدل آرہا تھا سامنے پولیس پارٹی کو دیکھ واپس مڑنے لگا تو چند قدموں پر قابو کر لیا نام و پتہ دریافت کرنے پر فیصل منظور ولد منظور حسین ساکن بناہل کلرسیداں بتایا ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں