کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ایف آئی اے کی کارروائی

کراچی (حذیفہ اشرف) — کراچی میں پولیس حراست کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نوجوان عرفان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور دورانِ حراست اس پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ایف آئی اے کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد سے ثابت ہوا کہ عرفان کی موت تشدد کے باعث ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں اور ان کے افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.