رحیم یار خان(پنڈی پوسٹ نیوز)رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیے آئی خواتین پر چھت گر گئی، 5 خواتین جاں بحق اور 55 خواتین زخمی ہو گئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 125 کے قریب ایک مارکیٹ میں پیش آیا جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لیے آنے والی 200 سے زائد خواتین ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں۔
حکام کے مطابق خواتین امداد کے انتظار میں موجود تھیں، کمزور چھت اچانک گر گئی جس سے کئی خواتین ملبے تلے دب گئیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمی خواتین کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور نے حادثے میں 5 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کئی خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
ادھرپرنسپل شیخ زید کالج ہسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 30 خواتین کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.