روات ( پنڈی پوسٹ نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پٹواریوں اور تھانیداروں کے زریعے عوام پر مسلط ہونے اور باری لگانے والوں کا انجام کا دن آپہنچا ہے گیارہ مئی کو ایک نیا پاکستان کی بنیاد رکھیں بلدیاتی نظام کو فعال کرواکر عوام کو اپنے نمائندے خو دمنتخب کرنے کا حق فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات کی یونین کونسل بگا شیخاں میں امیدوار قومی اسمبلی کرنل اجمل صابراور ہارون ہاشمی کے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ظالموں کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرکے سزائیں دلووں گااپ لوگوں کے حقوق غضب کرنے اور انتقامی کروائی کرنے والوں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہا عوام کو پٹواریوں کی رشوت سے بچانے کے لیے زمین کا نظام کمپوٹرائزڈ کیا جائیگا ہر یونین کونسل کی سطح پر کھیل کا سٹیڈیم بنایا جائے گا ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم رائج کیا جائیگا تاکہ امیر اور غریب کا بچہ ایک جیسی تعلیم حاصل کرسکے عدل وانصاف کا نطام کرکے ظلم کا نظام ختم کردینگے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی کرنل اجمل صابر صوبائی اسمبلی ہارون ہاشمی وثوق عباسی اور راجہ عبدالوحید قاسم نے بھی خطاب کیا
179