پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری اور  رانا صفیہ ہسپتال کلر سیداں کے درمیان تاریخی معاہدہ

ریجنل افیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جناب غازی فیصل سلیم صاحب کی پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے خصوصی ہدایات کی روشنی میں جناب ڈی ایس پی قاضی فیصل منظور کی سرپرستی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کہ ہمراہ مشہور ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا، صفیہ ہسپتال کلر سیداں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے۔

ڈاکٹر عمیر اسلم رانا، جو کہ کنسلٹنٹ ارتھوپیڈک سرجن کی ڈگری ہولڈر اور کلر سیداں تحصیل کے معروف ڈاکٹر ہیں، نے پٹرولنگ پولیس کے شہداء کے بچوں کو مکمل فری چیک اپ کی سہولت دینے پر رضامندی دی ہے۔ اس معاہدے میں، حاضر سروس ملازمین کو ڈاکٹر صاحب کی پریسکرپشن پر کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ اس معاہدے کو ممکن بنانے میں چودھری عامر علی، انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ اقدام پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری شاہ خاکی غوثیہ چوک اور بیور کے ملازمین کی فلاح کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا ۔