پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی بحالی کا فیصلہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمۂ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اساتذہ اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق، پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات طلبہ پر نفسیاتی دباؤ کا باعث بنتے ہیں، اس لیے انہیں ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کا جائزہ اسکول سطح پر اسسمنٹ ٹیسٹس کے ذریعے لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں