پنجاب حکومت کا 5 ہزار روپے عیدی پروگرام

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز) حکومت پنجاب نے بڑھتی مہنگائی اور عید کے اخراجات کے پیش نظر شہریوں کے لیے “5000 روپے عیدی پروگرام 2026” متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو عید سے پہلے مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر دباؤ کے عید کی تیاریاں مکمل کر سکیں۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت ہر اہل شہری کو 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، جو براہِ راست ڈیجیٹل طریقے سے Easypaisa اور JazzCash اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے تاکہ ادائیگی کا نظام شفاف اور تیز بنایا جا سکے۔