وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہیلتھ کلینک کالی مٹی کو فعال کر دیا گیا

مری(اویس الحق سے) ڈاکٹر آریز عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک کالی مٹی کو فعال کر دیا گیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کلی مٹی کو باقاعدہ طور فعال کر کے سہولیات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد او پی ڈی میں مریضوں کے مفت میڈیکل معائنہ کیساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی بھی شروع ہو گئی ہے ۔ او پی ڈی کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔زچہ و بچہ اور گائنی سے متعلق بھی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے مریم نواز ہیلتھ کلینک حکو مت پنجاب کے اس صحت عام پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔تحصیل مری کے علاقے کالی مٹی جیسے دیہی علاقے میں اس کلینک کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو خاص طور پر خواتین ،بچوں اور ضعیف افراد کیلئے مفید ثابت ہو گا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک کالی مٹی میں حاملہ خواتین کا فری چیک اپ ،فری ڈلیوری کی سہولت ، زچہ بچہ ، بچوں اور خواتین کی فری ویکسین اور فری الٹرا ساؤنڈ کی سہولت میسر ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں