لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز) چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انچارج رانا شرافت علی کے مطابق مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.