گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ کے علاقہ ڈھوک مقدم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت فرحت شاہین کے
نام سے ہوئی ہے جس کی شادی تقریباً چار ماہ قبل محمد عثمان کے ساتھ ہوئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔متن مقدمہ کے مطابق مارچ میں فرحت شاہین کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی تھی جس پر اہل خانہ نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعد ازاں 11 مارچ کو وہ بازیاب ہو گئی تھی۔ بازیابی کے بعد شوہر سے ناچاقی کی وجہ سے وہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔