ملکہ کوہسار میں مون سون سیزن کے باعث سیاحوں اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مری(اویس الحق سے)ریسکیو 1122 کی جانب سے مون سون سیزن کے پیش نظر آلرٹ جاری جاری کر دیا گیا۔سیاحوں اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئیں۔پریس ریلیز کے مطابق سیاحوں اور مقامی لوگوں سے گزارش کی گئی کہ ندی نالوں کے اندر یا پاس کھڑے ہو کر سیلفی نہ بنائیں.مقامی آبادی اور سیاح برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ مت پھینکیں اس سے طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہےبرساتی اور ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات اور عارضی ٹینٹ مت لگائیں.شہری بارش کے دوران پھسلنے اور دوران سفر گاڑی کی بریک فیل ہونے سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ احتیاط سے کریں.آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں.پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیارکریں،بارشوں کے پانی کی نکاس کے لیے مناسب انتظام لازمی کریں۔نمی کی وجہ سے دھاتی چیزوں اور بجلی کے آلات میں کرنٹ آ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔بجلی کے کھمبوں اور پائپوں سے دور رہیں اور کسی قسم کی دھاتی چیز ہاتھ میں نہ پکڑیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں