مری(اویس الحق سے)یونین کونسل سہربگلہ میں ڈاکخانہ کھاتہ داروں اور صارفین کو خط و کتابت و رقوم کی ترسیل میں شدید دشواری کا سامنا۔اہل علاقہ کے مطابق ڈاکخانہ ملازمین بل بجلی کی وصولی سے انکاری۔یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ہمارے لئے سر درد بن گیا اور ہم بری طرح رُل گئے ہیں.اہل علاقہ نے کہا کہ بینک کی عدم دستیابی سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ھمارا حق ھم سے چھین لیا گیا۔دور دراز کا سفر طے کر کے جب ہم یہاں آتے ہیں تو کو فائدہ نہیں ہوتا۔اہل علاقہ نے اعلی حکام خصوصاً وزیر مواصلات سے فوری مسئلے کا حل نکالنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی کہ ڈاکخانہ والوں کو بل بجلی کی ادائیگی کا پابند بنانے کے احکامات دئے جائیں۔
