مری میں پانچ ہزار کے قریب مختلف اقسام کے قیمتی پودے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کر دے گئے۔

مری (اویس الحق سے)مری کو سرسبز و شاداب اور اس کی بین الاقوامی حیثیت کو دوبارہ سے بحال کرنے کے سلسلے میں ملک کی معروف اور عوام میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مری کی طرف سےلوئرٹوپہ کے مقام پر پانچ ہزار کے قریب مختلف اقسام کے پودے مری کی تمام یونین کونسلوں میں تقسیم کر دے گئے۔ جیسے آنے والے چند گھنٹوں میں مری کے اہم مقامات پر لگا دیا جائیگا اور یوں یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

پودے تقسیم کرنے کی اس تقریب کے موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن جاوید اکرم عباسی جنرل سیکرٹری حماد احمد عباسی،امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی،نائب صدر راجہ ابراہیم رضوان عباسی سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے امید کا اظہار کیا گیا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے تمام مری کے جیتنے جنگل جن کو تباہ کیا گیا وہاں دوبارہ قیمتی پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال کی جائیگی تاکہ وطن عزیز کا یہ خوبصورت ہل اسٹیشن دوبارہ سے سر سبز و شاداب ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سوئزرلینڈ بن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں