کلرسیداں (یاسر ملک)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ ریونیو پنجاب نے صوبے بھر میں مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ میں شفافیت پیدا کرنا اور ورثاء کو ان کے حصے آسانی سے منتقل کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ ریونیو پنجاب کی جانب سے کلرسیداں کی یونین کونسل گف میں ایک آگاہی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں مقامی افراد کو مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے طریقہ کار، اس کی اہمیت اور عمل درآمد کے مراحل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
محکمہ ریونیو کے نمائندوں نے بتایا کہ اس اقدام سے وراثتی جھگڑوں میں کمی آئے گی اور عوام کو زمینوں کی فرد، انتقال اور تقسیم میں آسانی میسر آئے گی۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور محکمہ ریونیو کی جانب سے بروقت معلومات کی فراہمی کو سراہا۔