103

لڈو کے چھکوں پرجواء کھیلنے والےسات قمارباز گرفتار

کلر سیداں پولیس چوکی چوکپنڈوری نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی، سات جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔گزشتہ رات12بجے کے قریب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چوکپنڈوری میں حیال مارکیٹ کے برآمدے میں چند اشخاص لڈو کے چھکوں پر جواء کھیل رہے ہیں جنہیں بروقت کارروائی کر کے پکڑا جا سکتا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قماربازی میں مصروف صفد رمحمود،محمد ریاض،محمد فیاض،محمد ارشد،نیامت علی،محمد شفیع،محمد ارسلان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 15200روپے اور تین عدد موبائل فونز برآمد کر کے قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں