136

مری میں قبضہ گروپ کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار زخمی

مری (سید احمد ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) انتظامیہ کی جانب سے مری میں اپر جھیکا گلی روڈ پر میونسپل فارسٹ لینڈ پر قبضہ کے بعد کی جانے والی تعمیرات کو مسمار کیے جانے کے دوران میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر شہریار شیرازی اور ڈمالشنگ سٹاف پر قابضین کی جانب سے فائرنگ ایک ملازم زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے کو پتھراو کے باعث زخم آئے زخمی ملازمین یاسر فیاض اور دانیال کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہریار شیرازی کے ہمراہ فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر ڈی سی مری کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا اور قبضہ گروپ اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس قبضہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہریار شیرازی کی نگرانی میں آپریشن شام گئے تک جاری رہا ان کا کہنا تھا حکومت پنجاب کے وین کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا سے ہر صورت زمین واگذار کر وایا جائے گا اس موقع پر ڈی ایس پی ملک ارشد ایس ایچ او اعجاز شاہ اور فورسز بھی موجود رہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں