راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ جو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے ملحقہ ہے گزشتہ دو سالوں سے بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے نہ صرف اہل علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے ہزاروں گاڑیوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے اس مصروف ترین شاہراہ پر پھلا سیوریج کا گندہ پانی رہائش پزیر لوگوں کےلئے خطرناک بیماریاں پیدا کر رہا ہے ایسے میں جہاں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز “ستھرا پنجاب” کے تحت پورے پنجاب کو صاف ستھرا کرنے میں مصروف ہیں تو وہاں دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی اہم شاہراہ ان کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اہل علاقہ نے متعدد بار اس شاہراہ سے متعلق شکایات کی ہیں لیکن حکومت اور اس کے نمائندوں کی جانب سے مکمل طور پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
66