زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا کام کل سے شروع ہوگا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں موجود رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور یہ تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ترجمان نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مرمت کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس عارضی مشکلات کے لیے صارفین سے معذرت بھی کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ مرمت کے بعد سروس معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔یہ مرمت ملکی اور بین الاقوامی انٹرنیٹ کنکشنز کی استحکام اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی جارہی ہے، تاکہ مستقبل میں زیادہ مستحکم اور تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا سکے۔

Home » زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے