شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ

چوہدری ساجد یونس نے کہا کہ ساری دنیا میں لاک ڈاؤن اوپن اور ایس او پیز کے تخت کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی لاک ڈاون کسی مسئلے کا حل نہیں شادی ہالز بند ہونے کی وجہ سے اب لوگ دوسرے ضلع کا رخ کریں گے کرونا کی آڑ میں تحصیل ڈڈیال کے بزنس تباہ نہ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ شادی ہالز کو ایس او پیز کے تخت کھولنے کی فوری اجازت دی جائیں میرج ہال کی انتظامیہ ایس او پیز کو فالو کررہی ہیں اور ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہیں ہیں ایسا حالات میں میرج ہال کی بندش ہمارا سر عام معاشی قتل ہو رہا ہے جس طرح ہم نے ایس او پیز پر عمل کیا اور ہم نے ذمہ دارا شہری ہونے کا ثبوت اس کی مثال کسی دورے شہر میں نہیں ملتی حکومت اور انتظامیہ شادی ہالز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی فوری اجازت دیں اوورسیز کا جو نقصان ہوا اس کو بیان نہیں کر سکتے اوورسیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کر سکتے وہ سب اپنا کاروبار گھر بار چھوڑ کر آپنے پیاروں کی شادیوں کے لیے آبائی وطن آتے ہیں اور میرج ہالز کی ایڈوانس بکنگ بھی کروائی ہوتی ہے میرج ہالز کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے اگر دو دن کے اندر ضلع میرپور کی انتظامیہ نے میرج ہال کو ایس او پیز کے تخت کھولنے کی اجازت نہ دی تو ہم سڑکوں پر ہوں گئے اور نقصان کی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں