


سکوٹ ( انوارالحق راجہ سے )وائلڈ لائف سرکل کلر سیداں وکہوٹہ انچارج چوہدری طلعت کی سر براہی میں محکمہ کی ٹیم نے راجہ اکمل فیاض جنجوعہ کی وائلڈ لائف کی ہیلپ لائن پر کی گئی کال اور میڈیا کی خبروں کی روشنی میں سکوٹ کے نواحی علاقے سلطان خیل کا دورہ ، ٹیم نے گاوں کے متعدد مقامات کی چانچ پڑتال کی اور نشانات کا جائزہ ہ لیا اس کے علاوہ انھوں نے زخمی جانوروں کو بھی چیک کیا اور چیتے کے پیروں کے نشانات کا بھی معائنہ کیا ان تمام دستیاب شوائد کی بنیاد پر انھوں نے علاقے میں چیتا کی موجودگی کی تصدیق کر دی ۔انچارچ وائلڈ لائف چوہدری طلعت نے بتایا کہ ان کے تجزیے کے مطابق چیتے کی عمر ایک سال کے قریب ہے اور اس کا رنگ بھورہ ہے ۔ انھوں نے اہل علاقہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ہدایات کہ بچے اکیلے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ اور رات کو خصوصی طور پر احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ چیتا دن کو چھپ جاتا ہے اور اندھیرا ہوتے ہی باہر نکل اتا ہے اس لیے عوام کو احتیاطی تدابیرکرنی چائیے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ وائلدلائف سے فوری رابطہ کریں