165

راولپنڈی میں 42ملی میٹر بارش ریکارڈ،انتظامیہ ہائی الرٹ

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے عملہ ہیوی مشینری سمیت شہر کے نشیبی علاقوں میں موجود ہے، اب تک جڑواں شہر وں میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اور محکمہ موسمیات نے مزید بارشِ کی پیش گوئی کی ہے.حالیہ بارشوں سے جہاں فصلوں کو فائدہ ہوا وہاں زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافے کی بھی امید ہے جس سے شہر بھر کے ٹیوب ویلوں کے ریچارج میں مدد ملے گی ۔ نالہ لئی کی بھی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاہم نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کا شہر کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں