راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، خاتون شہری کو قتل کرنے والے دو مجرمان کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم عارف کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرم عثمان کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرم عارف خاتون کے گھر مالی تھا جس نے ساتھی مجرم عثمان کے ساتھ ملکر خاتون کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جون 2025 تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا تھا،مجرمان کو مجموعی طور پر سزائے موت، عمر قید اور 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سنگین مقدمہ میں مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے،