راجہ ظفر محمود فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کلر سیداں (یاسر ملک)
راجہ ظفر محمود فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق ممبر بلدیہ راجہ ظفر محمود فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی پر صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

ممبر ایگزیکٹو کونسل پریس کلب کلر سیداں چوہدری عامر کمبوہ، صدر پریس کلب کلر سیداں یاسر یاسین ملک، صدر پریس کلب چوآ خالصہ محمد مقصود بھٹی اور نائب صدر محمد توقیر نے ان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں