39

خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)صادق آباد پولیس کا 15کال پر فوری ریسپانس، نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم موقعہ سے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق شہری نے 15 کال پر پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص نے نازیبا حرکات اور اشارے کرکے خاتون کو ہراساں کیا، صادق آباد پولیس نے15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے نازیبا اور فحش حرکات کر کے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم وقاص کو موقعہ سے گرفتار کر لیا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں