نوسر باز نے لفٹ دیکر شہری کو لُوٹ لیا

کہوٹہ (عثمان مغل، نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ سہالہ کے علاقے میں جعلی سرکاری آفیسر بن کر نوسرباز نے لفٹ دیکر سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا مظفر آباد کے رہائشی نے گفتگو میں بتایا کہ ڈیوٹی سے چھٹی کرکے کاک پل کھڑا تھا کہ ایک کرولا کار آکر اور مجھ سے روات کا رستہ پوچھا ، میرے بتانے پہ اس نے کہا مجھے لفٹ کی آفر کی تو ساتھ اسکے ساتھ بیٹھ گیا۔

میرے گاڑی میں سوار ہوتے ہی اس نے کہا وہ سی سی ایس آفیسر ہے اور مجھے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔میرے پاس کارڈ ری نیو کا ٹوکن تھا جو اسکو دکھایا ۔

میرے سینیئر سے بات کی اور معافی
نامے کا کہا مجھ سے موبائل اور پانچ سو روپے لئے اور ٹی چوک اتار دیا ۔ میں واپس گیا اور معافی نامہ لکھ کر لایا تو نہ گاڑی موجود تھی نہ وہ جعلی افسر ۔ جبکہ اسکا دیا گیا نمبر بند جارہا ہے۔

کہنے تو یہ چھوٹی سے واردات ہے لیکن شیئر کرنے سے مزید سادہ لوح شہری لٹنے سے بچ سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں