تفصیلات کے مطابق گجرات جی ٹی روڈ ریسکیو عملہ کے مطابق ایک سواریوں سے بھرا ہوا رکشہ سواری بٹھانے کے لیے روڈ کے سائیڈ پر کھڑا ہوا تھا کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کل 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں ،جن میں سے دو زخمی،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی وفات پاگئے جبکہ ریسکیو عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر باقی 9زخمیوں کو ابتدئی طبی امداد دینے کے بعد ہستپال منتقل کر دیا پولیس کی کاروائی کے بعد دونوں ڈیڈباڈیز کو بھی پولیس کے کہنے پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے
