سی سی ڈی ٹیم جہلم ڈومیلی موڑ ناکہ بندی پر موجود تھی کہ مخبر کی اطلاع پر ایک مشکوک کارکو روکا لیکن ڈرائیور نے گاڑی لہڑی روڈ کی طرف بھگائی ٹیم نے پیچھا کرتے ہوئے ملزمان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی سے اُترکرٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کی طرف بھاگے ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک فائر کانسٹیبل کو سامنے چھاتی پر لگا جو خوش قسمتی سے بلٹ پروف جیکٹ ہونے کی وجہ سے بچ گیا فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت محمد اویس ولد سکندر علی گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضہ سے تھانہ صدر کے ایریا سے چھینی گئی کار اور پسٹل برآمد، زخمی ملزم کا ساتھی اندھیرے کی وجہ سے فرار ہو گیا ، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.