جہلم پولیس نےکم عمر بچوں پرتشدد کرنےوالا حجام گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں جہلم کی کارروائی ،حجام کی دوکان پر حجام کی طرف سے اپنے کم عمر شاگردوں کو مرغابناکر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کم عمر شاگردوں پر تشدد کرنے والے حجام کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنے کم عمر شاگردوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا