جہلم سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی جہلم نے جہلم کے علاقہ ڈھوک منور میں دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کردی ایک گولی کانسٹیبل کولگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا

جبکہ اس ملزم کو تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا ملزم کی شناخت علی رضا ولد کرم بخش منڈی بہاوالدین کے نام سے ہوئی ملزم کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ اسکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے