87

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم نبراس سے 20لیٹرشراب، ملزم خرم سے 05لیٹرشراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹرشراب،ملزم رضوان سے 01بوتل شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم واحد اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم فرحان سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں