تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں حاجی شاہ کے رہائشی محمد آصف اور محمد فیضان کو چند افراد نے مبینہ طور پر اغواء کر کے ایک ڈیرے پر منتقل کیا اور چوری کے شبہ میں غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں متاثرین کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ واقعہ میں ملوث پانچ ملزمان مبشر، مزمل منیر، ظہیر احمد، ستار نواز اور اختر نوازکو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔