تخت پڑی جنگلات کیس میں پرویز الٰہی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی (آصف شاہ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لئے ہیں تاہم عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مہلت کی استدعا پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر طبی بنیادوں پر چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور اور مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے لئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی یاد رہے کہ قبل ازیں احتساب عدالت نے حاضری سے مستقل استثنیٰ سے متعلق چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست خارج کردی تھی جس پر انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جہاں پر ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر احتساب عدالت کو قانون کے مطابق دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی تھی۔