تحصیل پنڈی گھیب میں میلے کے خلاف احتجاجی اپیل

پنڈی گھیب (حذیفہ اشرف) تحصیل پنڈی گھیب کے نوائی علاقے اخلاص میں منظم کیے جانے والے میلے کے دوران مبینہ بے حیائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت نے کہا ہے کہ جمعہ کی نماز کے اجتماعات کے دوران عوام کو اس معاملے سے آگاہ کیا جائے گا اور مقامی خطباء اس پر گفتگو کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام نے واضح کیا کہ احتجاج کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ علاقے میں اسلامی اقدار اور روایات کے تحفظ کے لیے ہے۔شہریوں نے بتایا کہ میلے میں کچھ سرگرمیاں مقامی اقدار کے منافی نظر آئیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔