تھانہ گوجرخان کے علاقے چکڑالی بدہال میں کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے واقعات پر مقدمات کے فوری اندراج میں تاخیر اور ناقص تفتیش،
سی پی او راولپنڈی نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر نذیر احمد، انچارج( ایس ایس آئی یو ) گوجرخان سب انسپکٹر محمد الطاف، انچارج چوکی قاضیاں سب انسپکٹر زاہد محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماجد الیاس، ہیڈ کانسٹیبل اکرام کو معطل کرتے ہوئے پولیس لائنز تبدیل کردیا،
سی پی او راولپنڈی نے کم سن بچوں سےبدفعلی مقدمات کے تمام ریکارڈ، تمام معطل افسران سمیت زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کو سی پی او آفس انکوائری کے لئے آج 10 بجے طلب کرلیا،
ذرائع کے مطابق تھانہ گوجرخان، چوکی قاضیاں کے علاقے چکڑالی بدہال کے علاقے میں کم سن بچوں کو چاقو دکھا کر بدفعلی پر مجبور کرنے، انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے سنگین واقعات رپورٹ ہوئے،
ذرائع سے دستیاب ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سن بچوں ساتھ بدفعلی، انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزمان خلاف فوری مقدمے کے کے اندارج میں تاخیر برتنے، ناقص تفتیش پر سی پی او راولپنڈی نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او گوجرخان سمیت 02 انسپکٹرز،01 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،01 ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کئے۔