169

اہلخانہ کی غیر موجودگی میں چور کروڑوں روپے لے گئے

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں نقب زنی کی بڑی واردات،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،پچیس لاکھ روپے نقدی ،چار ہزار پاؤنڈز ،اور پرائز بانڈز چرا لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک ربنواز سکنہ ڈھوک صابری کلرسیداں نے پولیس کو بتایا کہ جمعہ کی شام اپنی فیملی ہمراہ سموٹ سسرال گئے۔گھر کوئی موجود نہ تھا۔گھر کے پاس بڑے بھائی کا گھر ہے بڑے بھائی نکلے تو دیکھا کہ ہمارے گھر کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ہم فوری طور پر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کے اندر والی سائیڈ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا ۔پڑتال کرنے پر طلائی زیورات چین،بریسلٹ،کڑا، وغیرہ 17 تولے مالیتی 27 لاکھ روپے ،4 ہزار برطانوی پاؤنڈز، نقدی 25 لاکھ روپے سمیت 3 لاکھ روپے کے بانڈز چوری ہوچکے تھے۔پولیس تھانہ کلرسیداں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں تھانہ کلرسیداں کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوچکا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں