ٹول پلازہ انتظامیہ کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جائے تو فوری اطلاع دیں,جلیل اختر ایڈووکیٹ

اسلام آباد(اویس الحق سے) معروف قانون دان سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ نے اہل علاقہ کی ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے متعلق شکایات کو سختی سے لیتے ہوئے کہا کہ جو سٹے ٹول پلازہ کے حوالے سے لیا گیا تھا وہ ابتک برقرار ہے۔اس لئے اگر مقامی لوگوں کے ساتھ ٹول پلازہ انتظامیہ کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جائے تو فوری اطلاع دیں تاکہ آئندہ ان کے خلاف سٹے کے باوجود قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا سکے انھوں نے مزید کہا کہ ٹول پلازہ سے آمد و رفت کے حوالے سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس لئے ہماری جانب سے سٹے لیا گیا تھا انھوں نے کہا کہ اہل علاقہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلا خوف و خطر سفر کریں اور قانون کے احترام کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں