المحفوظ پبلک سکول میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

عشق رسولؐ ہر مسلمان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے میلاد پاک کے پروگرامز منانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اب تو میلاد پاک کی محفلیں گھروں میں بھی منائی جا رہی ہیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر عشق رسولؐ کا ایک سمندر موجود ہوتا ہے وہ اپنے دلوں میں تو اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن ان کو کھل کا اپنے پیارے رسول ؐسے عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے ان کو کسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری سکولوں میں تو ہر طرح کے مقابلے انعقاد پزیر ہوتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ المحفوظ پبلک سکول سدیوٹ کے پرنسپل عاطف جبار کیانی نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کلرسیداں کے زیرا ہتمام بچوں کے مابین سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا

کالم نگار کی دیگر تحریریں پڑھیں

جس کا مقصد عاشقان رسول کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے مقابلہ حصہ لانے میں میں علیزہ یاسر ایمز پبلک سکول ڈیرہ خالصہ،فاطمہ بی بی یونائیٹڈ ماڈل سکول شاہ باغ،ثنیہ گل نیو ایج سکول گڑاٹہ،نور انور المحفوظ پبلک سکول سدیوٹ، مسکان بی بی نیشنل چلڈرن گرائمر سکول،معرش النساء نیو ایج سکول گڑاٹہ،صفا نور المحفوظ پبلک سکول سدیوٹ،مومنہ بی بی، نیشنل چلڈرن گرائمر سکول،خدیجہ یاسر ایمز سٹار پبلک سکول ڈیرہ خالصہ،مریم اسحاق یونائیٹد ماڈل سکول شاہ باغ، شائزہ معشوق اقراء سکول شاہ باغ، لاریب فاطمہ اقراء سکول شاہ باغ،حفیفہ اریج کرن سٹار سکول کے بچے شامل ہیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ہے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض رانیہ شبیر،ظل ہما،مروہ بتول اور علیزہ اعجاز نے سر انجام دیئے تلاوت کلام پاک ھانیہ فرخ اورابیل فاطمہ نے پیش کی ہے نعت رسول مقبول نادیہ کیانی و مہرش النساء نے پیش کی ہے جبکہ اس مقابلے کیلیئے ججز کے فرائض اعجاز ترابی ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکھالی،علامہ محمد مقصود خطیب جامعہ مسجد سدیوٹاور ایاز قادری ماہر فن خطاطی کلرسیداں نے انجام دیئے ہیں تقریر کیلیئے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا ہے شائزہ معشوق اقراء سکول شاہ باغ نے پہلی پوزیشن،علیزہ یاسر ایمز سٹار پبلک سکول ڈیرہ خالصہ نے دوسری جبکہ لاریب فاطمہ اقراء سکول شاہ باغ،حفیفہ اریج کرن سٹار سکول نے تیسری پویزشن حاصل کی ہے پہلی تینوں پوزیشن ہولڈرز طالبات کو پرنسپل المحفوظ پبلک سکول عاطف جبار کیانی کی طرف سے ٹرافیاں و نقد انعامات سے نوازا گیا ہے جبکہ اس مقابلے کی ایک اہم بات یہ بھی تھی کہ نہ صرف پوزیشن ہولڈرز بلکہ مقابلے میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ہے پروگرام کے آخر میں عاطف جبار کیانی نے پروگرام میں شمولیت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے اس بہترین مقابلہ حسن قرآت و نعت کے انعقاد سے چھوٹے طالب علموں کی بہترین طریقے سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں