سیدپور ویلج (Saidpur Village) اسلام آباد کا ایک تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی گاؤں ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کا ہائیکنگ ٹریک بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔
سیدپور ویلج
سید پور ایک قدیم گاؤں ہے جس کی تاریخ تقریباً 400–500 سال پرانی مانی جاتی ہے۔
اہم خصوصیات
مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع، قدرتی حسن، سبزہ، پہاڑ اور پرسکون ماحول، پرانے مغل دور کے آثار اور قدیم عبادت گاہیں
اب اسے ٹورسٹ ویلج کی شکل دی گئی ہے
تاریخی اور ثقافتی پہلو
یہاں قدیم ہندو مندر، گردوارہ اور پرانی مسجد موجود ہیں،مختلف مذاہب اور ثقافتوں کی تاریخ ایک ہی جگہ نظر آتی ہے،پتھریلی گلیاں اور پرانے طرز کے گھر اس کی پہچان ہیں
کھانے پینے اور تفریح
مشہور دیسی اور روایتی ریسٹورنٹس،چائے، قہوہ، دیسی کھانے اور BBQ،فیملیز اور ٹورسٹس کے لیے پسندیدہ جگہ
سیڈ پور ویلج ہائیکنگ ٹریک
سیدپور ویلج کے قریب واقع ہائیکنگ ٹریک نہ صرف قدرتی حسن سے بھرپور ہے بلکہ یہاں سے اسلام آباد کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ ٹریک مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع ہونے کے باعث فطرت سے قربت، تازہ ہوا اور پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔ سیاح، مقامی افراد اور فطرت سے محبت کرنے والے لوگ یہاں ہائیکنگ، چہل قدمی اور فوٹوگرافی کے لیے آتے ہیں۔
ٹریک کی خاص بات
ایک طرف قدرتی ہائیکنگ،دوسری طرف تاریخی اور ثقافتی ماحول،ہائیک کے بعد ویلج میں آ کر کھانا یا چائے بہترین تجربہ ہوتا ہے
قدرت، تاریخ اور ایڈونچر تینوں ایک جگہ ملتے ہیں اگر آپ آنا جانا کرتے ہیں تو اس کا فاصلہ ۸ کلو میٹر بنتا اور اگر آپ سیڈ پور ویلج سے ٹریل ۳ کا لوپ کرتے ہیں تو ۱۱ کلو میٹر بنتا ہے۔