اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اضلاع میں تمام سکول 24 مئی کو کھل جائیں گے۔تفصیل کے مطابق این سی او سی کا یہ اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں صحت کے معاون خصوصی، سندھ کے وزیر صحت اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں 150 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سیاحت کا شعبہ بھی کھولنے کی اجازت دیدی گئی، تاہم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔این سی او سی نے چوبیس مئی سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس بھی کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ ریسٹورنٹس رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ٹیک آوے کی اجازت چوبیس گھنٹے ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزارات، سینما ہالز، ان ڈور ڈائننگ، ان ڈور جم اور تفریحی پارکس بند رہیں گے۔ تاہم واکنگ اور جوگنگ ٹریکس ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور ثقافتی، میوزیکل، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابند ی رہے گی جبکہ بین الصوبائی سرکاری ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ ٹرانسپورٹ بائیس مئی سے ہفتہ میں دو دن بند ہوگی۔
اہم خبریں
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش
دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھےگئےقرآن مجید کی زیارت کا اہتمام جہلم میں کردیا گیا
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں